ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے کروڑوں روپے کی منشیات نذر آتش کردی
نوکنڈی:ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے کروڑوں روپے کی منشیات نذر آتش کردی۔ایف سی بلوچستان تفتان رائفلز 167 ونگ کے زیر اہتمام گزشتہ ایک مہینے کے دوران پکڑی گئی کروڑوں کے منشیات جلا دی گئی اس موقع پر 167ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پیرزادہ رضوان نے قبائلی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران 167۔170اور 175ونگ نے مختلف کاروائیوں کے دوران کرڑوں روپے کی منشیات پکڑی ہے جھنیں اندرون اور بیرون ملک اسمگلنگ کی جارہی تھی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بلوچستان میں منشیات روکنا ہے کیونکہ منشیات کے استعمال سے ہمارے ماحول پر اس کے برے اثرات پڑتے ہیں اور نوجوان نسل تباہی کی جانب راغب ہوتے ہیں انہوں نے کہا نوجوان نسل ہمارے ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور کوئی بھی ملک نوجوان نسل کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ایک صحت مند ماحول ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرسکیں اس سلسلے میں ہم اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کررہے ہے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ آرمی اور ایف سی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فوج اور عوام مل کر ایسے منفی سرگرمیوں کے روک تھام کے لیے عملی طور پر اقدامات کرسکیں انہوں نے کہا فوج اور عوام اگر ایک ساتھ مل کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تو ہم بہتر طور پر ترقی کرسکتے ہیں اور اپنے ملک میں ترقی اورخوشحالی لاسکیں ہیں تقریب میں سردار نوربخش شیرزئی۔مفتی خلیل الرحمن۔حاجی سردار حاجی امان اللہ کبدانی۔حاجی یار محمدمینگل۔مولوی عبداللہ حسن زئی۔گل زمان بڑیچ۔ملک نوراحمد شیرزئی۔حاجی نذیر مینگل سمیت علاقے کے دیگرموجود تھے۔