اپوزیشن بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کی ذمہ دارہے جنکے منفی ہتھکنڈوں کے باعث رواں مالی سال30سے40ارب روپے خرچ نہیں ہو سکے:جام کمال خان

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اپوزیشن بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کی ذمہ دارہے جنکے منفی ہتھکنڈوں کے باعث رواں مالی سال30سے40ارب روپے خرچ نہیں ہو سکے اگر یہ پیسہ استعمال ہوتا تو مزدوروں تاجروں غریبوں اور متوسط طبقے تک اسکا اثر پہنچتاجس سے غربت اور پسماندگی میں کمی ہوتی اور لوگ خوشحال ہوتے بلوچستان عوامی پارٹی کا مستقبل روشن ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں صوبے کے عوام ہمارا کام دیکھ کر ہمیں ووٹ دیں گے اور اسی وجہ سے لوگ جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے کوئٹہ کے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت و ملک ولایت حسین فیملی کے نوجوان ملک شہریار اعوان قبائلی رہنماء علی مردان ڈومکی اور ضلع لورالائی کے سابق ڈسٹرکٹ چیئر مین جہانزیب خان لونی کی باپ پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں روزاول سے لیکر اب تک شامل ہونے والے لوگوں کارجحان رہا ہے کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر یں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جنکے پاس صوبے کی ترقی و خوشحالی ہو اور قبائلی نظام سے وابستہ ہوتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کے ساتھ ساتھ پورے صوبے کی ترقی کیلئے ایک میکانزم کے ساتھ ہمارا اثاثہ بھی بن سکیں اسی طرح ہماری کوشش ہے کہ پورے صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی مثبت انداز میں صوبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی سیاست کرے یہی روز اول سے ہمارا یہ مقصد رہا ہے انھوں نے کہا کہ سیاست میں ہر پارٹی کا اپنا موقف ہوتا ہے کوئی قوم پرستی،مذہبی یا پھر لسانی بنیادوں پر سیاست کرتے ہیں یا بلوچستان کے ایشوز کو سامنے رکھ کر سیاست کرتے ہیں لیکن بلوچستان عوامی پارٹی نے پہلے دن سے ہی محسوس کیا ہے کہ صوبے کا بڑا مسئلہ پسماندگی بیروزگاری صحت تعلیم انفراسٹرکچر روڈ اور بیروزگاری اور روزگار نہ ہوناہے اور ہر عام بلوچستانی اپنے حلقے علاقے رشتہ داروں اور زندگی میں یہ تمام بنیادی سہولیات چاہتا ہے ہم نے پہلے دن سے ہی ر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو ہی اپنا مقصد بنایا جائے ا نھوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش اور محنت ہو گی کہ اس حوالے سے ہم بینچ مارچ قائم کریں اور اسکے بعد ہی دیگر چیزوں پر کام جاری رکھیں انشاء اللہ ہمارا مقصد ہے اور اسی مقصد پر گامزن رہتے ہوئے پارٹی کے اندر جیسے جیسے مزید پڑھے لکھے اور باشعور لوگ پارٹی میں آرہے ہیں اس سے ہمیں اپنے منشور پر عملدرآمد میں مدد ملے گی میں نے خود یہ محسوس کیا ہے کہ لوگ بلا غرض بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے