پاکستان کو ایٹمی دھما کو ں کے بعد اب معا شی اور اقتصا دی دھماکے کی ضر ورت ہے،جمال شاہ کا کڑ

کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ (ن) کے صو بائی صدر و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی دھما کو ں کے بعد اب معا شی اور اقتصا دی دھماکے کی ضر ورت ہے جو ایک بار پھر سے میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کرے گی موجود ہ حکومت کے اند ر یہ سکت نہیں ہے کہ وہ عوامی مسائل کو حل کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے بلو چستان کے مختلف ضلعی ہیڈ کواٹرز میں یوم تکبیر کی منا سبت سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نکا لی جانے والی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے ملک میں ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنایا اور اب مستقبل میں مسلم لیگ (ن) معا شی دھماکہ کر کے ملک کی معیشت کو نا قابل تسخیر بنائے گی اور اقتصا دی تر قی کا وہ دور شروع کر ے گی کہ جس سے ملک میں خوشحالی و تر قی کی راہیں کھیلیں گی انہوں نے کہاکہ ژوب سے لیکر گوادر تک بلو چستان کا بچہ بچہ مسلم لیگ (ن) کے سا تھ یو م تکبیر منا رہا ہے اور یہ بات ثبوت ہے کہ بلو چستان اب مسلم لیگ (ن) کا گڑ بن رہا ہے اور مستقبل میں بلو چستان میں مسلم لیگ (ن) کا دور ہو گا انہوں نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل حل کر نے میں یکسر نا کام رہی ہے اور عوام کو آج بھی مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نواز شریف کا دور یاد ہے کہ جہاں پر انکے کیلئے معا شی،اقتصا دی سمیت ہر قسم کے تر قی کی راہیں کھلی اور میگا منصوبے شروع ہوئے انشاء اللہ آنے والا دور بھی سنہرا اور مسلم لیگ (ن) کا دور ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے