سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست مسترد
لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریکِ لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت جب نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاع تھی کہ سعدرضوی کو رہا کرتے ہی احتجاج دوبارہ شروع ہو جاتا۔عدالتِ عالیہ کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تحریکِ لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امن خراب رہا۔