تین سالوں میں تیسرا مشیر خزانہ تو آگیا مگر معیشت نہیں سدھر سکی، بلاول بھٹو
کراچی:بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تین سالوں میں تیسرا مشیر خزانہ تو آگیا مگر معیشت نہیں سدھر سکی۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے 16 فیصد عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں، نوے روز میں سب بہتر کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب تک کچھ نہیں کر سکے، معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے، اگلے دن کابینہ مسترد کر دیتی ہے۔