وزیر اعلیٰ جام کمال خان پارٹی کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں، میرعبدالقدوس بزنجو
لسبیلہ :اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان پارٹی کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں او ر پارٹی کو اْنکی پالیسیوں اور روئیے سے مزید نقصان کے خدشات ہیں یہ بات انھوں نے گزشتہ شام حب آمد پر سابق ناظم ڈسٹرکٹ آواران میر نصیر احمد بزنجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہاکہ جام کمال خان کا یہی رویہ رہا تو BAPکا مستقبل میں چلنا کافی مشکل ہو گا ایک سوال کے جواب میں قدوس بزنجو نے کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کی ظاہر تعداد جو نظر آرہی ہے لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے وقت آنے پر سب سامنے آجائیں گے انھوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بتایا کہ اللہ بڑا ہے اور ہم پْر امید ہیں بہتری لائیں گے انھوں نے کہاکہ عیدالفطر سے قبل ہی کچھ ہوجاتا لیکن شاید اللہ پاک کو قوم کو مزید آزمائش میں رکھنا منظور ہے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی بنانے اور صوبے کی سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا مقصد یہی تھا کہ بلوچستان میں اس جماعت کو مضبوط کریں اور اسے آگے بڑھائیں صوبے کی محرومی کا خاتمہ ہر عوام کی خوشحالی اور ترقی کا وڑ ن تھا لیکن پارٹی کے موجودہ صدر اور وزیر اعلیٰ کی انا پرستی سے نہ صرف اراکین اسمبلی اپنے خدشات رکھتے ہیں بلکہ اندرونی طور پر پارٹی کیلئے یہ چیزیں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔