وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کا سفر جاری و ساری ہے،ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں پاک فوج سمیت سیکورٹی اداروں نے ملک کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن کا سورج طلوع ہے دشمن ممالک سن لیں کہ پاکستان نے ایٹم بم تجربے نہیں بلکہ اپنے دفاع میں استعمال کرنے کے لئے رکھا ہے،یہ بات انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 28مئی کو بھارت کے مقابلے میں زیادہ ایٹمی دھماکے کرکے اسکے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا یہی وجہ ہے کہ آج تک بھارت نے جرات نہیں کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوبارہ جنگ کر سکے بھارت کو یہ معلوم ہوچکا ہے کہ اگر اس نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی مس ایڈوینچر کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑیگی انہوں نے کہا کہ پاکستا ن اور بلخصوص بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے قیام امن کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا ہے آج ملک میں امن کا سورج طلوع اور بد امنی کے بادل ختم ہورہے ہیں وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کا سفر جاری و ساری ہے جلد ہی نیا بلوچستان ترقی یافتہ بن کر ابھرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے