ملتان میں 5 ڈاکوؤں نے دلہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں شادی والے گھر میں 5 ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران دلہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مزاحمت پر دلہے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران زیادتی کا نشانہ بننے والی دلہن کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی یا پسند کی شادی پر بدلہ لینے کے کوئی شواہد نہی ملے، واقعہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا ہی ہے۔