تعصب پرست عمران حکومت مسلسل سندھ پر حملہ آور ہے، مولابخش چانڈیو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تعصب پرست عمران حکومت مسلسل سندھ پر حملہ آور ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایں ایف سی پر ڈاکہ ڈالنے کے بعد سندھ کا پانی چوری کر دیا گیا ہے، ضیاء اور مشرف کی باقیات سندھ کے جمہوریت پسندی کا بدلہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مسلسل وفاقی اداروں کو صوبوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، آمریت نواز کٹھ پتلی وزیراعظم وفاق کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ سرکار ہوش کے ناخن لے اور سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی دے، آمریتوں اور سلیکٹڈ حکومتوں نے ہمیشہ وفاق پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کو وفاق کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور تمام صوبوں کے حقوق کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں وفاقی اکائیوں کو حقوق اور اختیار دیئے، عمران خان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہر روز نیا تنازعہ کھڑ کر دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے