اسلام آباد ،صحافیوں اور صحافت کے لئے خطرناک ترین شہر بن چکا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد :ن لیگ نے صحافیوں پر حملوں کی انکوائری رپورٹس سامنے لانے کا مطالبہ کردیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حزانہ کے اجلاس میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابصار عالم، مطیع اللّٰہ اور اسد طور پر حملوں کی انکوائری رپورٹس سامنے لائی جائيں ا نہوں نے کہاکہ صحافیوں کا قتل، حملے، تشدد، اغوا کی وارداتیں انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق تازہ ترین رپورٹ خوفناک ہے، صحافیوں پرحملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اپریل سے رواں سال مئی تک پاکستان میں صحافیوں پر حملوں اور تشدد کے 91 واقعات ہوئے، اسلام آباد میں 31 واقعات ہوئے، جو صحافیوں اور صحافت کے لئے خطرناک ترین شہر بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے