اوتھل، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں 17 افراد کو تحویل میں لیکر متفرق اشیاء برآمد

اوتھل :پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں 17 افراد کو تحویل میں لیکر متفرق اشیاء برآمد کرلی گئی تفصیلات کے مطابق وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچوں سے 41 کلو گرام چرس کرسٹل اور ہیروئن برآمد کرکے 5 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا دوران پٹرولنگ بلوچستان کے ساحلی پسنی کے علاقے سیاہی نالے کے پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی 81 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی وندر اور پسنی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طریقے سے چھپایا گیا 66 ہزار 5 سو لیٹر اسمگلر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 34,737 کلو گرام چھالیہ اور متفرق اشیاء برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا موبائل گشت کے دوران گھارو شہر میں المانی فارم کے قریب جھاڑیوں میں گئی 754 بوتلیں اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کرلی گئی کراچی سپر ہائی وے پر دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 5814 کلو گرام چھالیہ اور متفرق اشیاء برآمد کرکے 1 فرد کو گرفتار کر لیا گیا پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات شراب چھالیہ متفرق اشیاء ایرانی ڈیزل 6 عدد گاڑیاں اور 17 افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی جاری ہے پکڑی جانے والی منشیات شراب چھالیہ اور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تاکہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جاسکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے