ریکوڈیک کیس کی جیت پر خوشی ہے : فروغ نسیم
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈیک کیس کی جیت پر خوشی ہے کیونکہ جب اقتدار میں آئے تو مسائل کا انبار تھا لیکن ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے اور آخری دم تک پاکستان کے لیے کھڑے رہیں گے۔ وزارت قانون جو کام کرتی رہی وہ ایک دن میں نہیں ہوا۔
وزیر قانون نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر میری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی اور ریکوڈک کے معاملے میں اٹارنی جنرل منصور خان بھی ہمارے ساتھ تھے جبکہ ائیر مارشل ارشد ملک نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کمپنی کو بھی بتایا گیا تھا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے اور حکومت میں کوئی پیسہ کھائے گا نہ کھانے دے گا تاہم ابھی بھی ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔