تیس سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کی کوڈ 19 سے بچاؤ ویکسین ضرور لگوائے، عزت نزیر بلوچ

قلات : ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ تیس سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کی کوڈ 19 سے بچاؤ ویکسین ضرور لگوائے شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنا کر ہی کرونا وائرس سے محفوظ رھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ڈی این او قلات ڈآکٹر نصراللہ لانگو ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر علی اکبر نیچاری اور دیگر ضلعی آ فیسران کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک مہلک مرض ہے اس مرض سے صرف احتیاط ہی کے زریعے بچا جاسکتا ہے انہوں نے تمام ضلعی آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تیس سال اور اس سے زیادہ عمر کے اسٹاف کوکرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں اور جن لوگوں نے پہلی ڈوز لگوائی ہے وہ اپنا دوسرا ڈوز ضرور لگوائیں انہوں نے کہا کہ شہری کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے