بلوچستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آرہی ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ :کوئٹہ بلوچستا ن حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کے ثمرات آ رہے ہیں ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا رہا تو امید ہے کہ مرحلہ وار لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا،انیس سال سے کم افراد کی این سی او سی نے ویکسی نیشن کی اجازت دے دی ہے،بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے بجٹ عوام دوست ہو گانئے منصوبے بنائے ہیں پرانے منصوبوں کے لئے ایلوکیشن کریں گے،گڈانی شپ یارڈ کے حوالے تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہیں جو جلد تحقیقات مکمل کرے گی۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ گڈانی شپ یارڈ کے حوالے تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو جلد تحقیقات مکمل کرے گی گڈانی شپ یارڈ میں لنگرانداز ہونے والے شپ کو جرمانہ کردیا گیاہے گڈانی شپ یارڈ میں ٹوٹنے کیلئے پہنچنے والے جہازکے معاملے کی انکوائری کاحکم دے دیاگیاہے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈمیں توڑے جانے کیلئے پہنچنے والے جہازکے معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے کمیٹی جائزہ لے گی کہ خطرناک کیمیکل والے جہا کولنگراندازہونیکی اجازت کس نے دی اس کے علاوہ اس بات کی بھی انکوائری کی جائے گی کہ پاکستانی حدودمیں جہازکی سے داخل ہواریکوڈک اور پی آئی اے کا کیس جیتنے پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہاکہ شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز لنگرانداز ہونے کاحکومت اورمقامی نتظامیہ کوعلم نہیں تھاگڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگرانداز ہونیوالے جہاز میں کیمیل مرکری پایاگیاہے بہرحال ادارہ ماحولیات کی جانب سے جہاز کے توڑے جانے کا کام روک دیاگیاہے اور ادارے نے شپ بریکنگ یارڈ کے جہاز کی موجودگی والے حصے کو بھی سیل کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آرہی ہے لاک ڈاون کا کوئی شوق نہیں،کورو نا کاپھیلاو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرناہوگالاک ڈاؤن کا فائدہ کورونا کے کیسز میں کمی کی صور ت میں سامنے آیادس رو ز کے دوران ایک مریض نے کورونا کے سبب انتقال کیا ایس او پیز پر عمل ہوتا رہا تو لاک ڈاؤن مرحلہ وارختم کیا جائے گا انیس سال سے کم افراد کی این سی او سی نے ویکسینیشن کی اجازت دیدی ہے انھوں نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں اساتذہ بچوں کی زندگیوں کا خیال رکھیں صوبائی حکومت کے بجٹ سے متعلق انکا کہنا تھاکہ بجٹ کی تیاری شروع کر دی بجٹ عوام دوست ہو گا نئے منصوبے بنائے ہیں پرانے منصوبوں کے لئے ایلوکیشن کریں گے سی ڈی ڈبلیو پی نے تین ڈیمزاور تین بارڈر مارکیٹس کی منظوری دیدی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے