اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، موجودہ اور سابق ادوار میں اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے، 31 ماہ میں پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 220 ارب کی ریکوری کی، ن لیگ کے دس سال کی نسبت 192 ارب کی زیادہ اراضی واگزار کروائی وزیر اعظم عمران خان نے لیہ میں صحت سہولت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے. پاکستان 50 سے 60 سال پہلے تیزی سے ترقی کر رہا تھ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں ہوتی تھی اور عام آدمی سرکاری اسکولز، اسپتال اور دیگر سہولیات سے محروم ہوتا تھا۔ میں چاہتا تھا کہ پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ موجود ہ وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ کے شہریوں کا ہر سرکاری اسپتال میں مفت علاج ہوتا ہے اور برطانیہ میں روزگار ملنے تک حکومت پیسے دیتی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان 50 سے 60 سال پہلے تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور ماضی میں اکثر ممالک میں پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں نئے اسپتال بنانے کے لیے نجی شعبوں کی مدد کی جائے گی اس سے قبل وزیر اعظم لیہ کے دورے پر اسپورٹس کمپلیکس پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے