کوئٹہ مستو نگ سمیت گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ : کوئٹہ اور مستو نگ سمیت گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مر کزکے مطا بق گز شتہ شب تین بج کر تیرامنٹ پر کوئٹہ اور مستو نگ سمیت گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4,5 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 46 کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مر کز مستو نگ سے 20کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و ما لی نقصان کی اطا عات مو صول نہیں ہو ئی۔