سی ٹی ڈی کی کارکردگی قابل تحسین ہے بےخوف وخطر دہشتگردوں کا تعقب کررہے ہیں، میرضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سیکورٹی فورسز کے جوان اپنی جانوں کی پراہ کئے بغیر بے خوف و خطر دہشتگردوں کا تعقب کر رہے ہیں کوئٹہ میں گزشتہ شب سی ٹی ڈی کی کامیاب کروائی باعث اطمینان ہے عوام مطمئن رہیں فورسز کے جوان رات بھر جاگ کر عوام کا تحفظ کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی میر ضیاء لانگو نے کہا کہ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی میں چار دہشتگردوں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی ادارے کسی بھی صورت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں ہم دہشتگردوں کا ہمہ وقت تعقب کر رہے ہیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بہادر سیکورٹی فورسز نے صوبے میں قیام امن کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ہے سی ٹی ڈی کی کارکردگی قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر اپنے کاری وار کرکے حکومت اور سیکورٹی فورسز سے بچ نہیں پائیں گے ہم انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں اور آخر ی دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے