مائنز اونرز کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کو آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائیگا، جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2021-22بجٹ کے لیے مختلف محکموں کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے کانسیپٹ پیپرز کی منظوری پر پیشرفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل، صوبائی مشیر میر سرفراز ڈومکی، پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں توانائی، مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صنعت وحرفت اور لوکل گورنمنٹ کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری اور منظوری پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو محکمہ توانائی کے حکام نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کے لئے صوبے بھر میں سولرائزیشن کے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔قومی گرڈ سے غیر منسلک علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کے لیے شمسی توانائی کے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ صوبے کے بڑے شہروں کے لیے سولر سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حیاتیاتی ایندھن، جانوروں اور زرعی فضلیں سے توانائی پیدا کرنے کے لئے پلانٹ کی تنصیب کا منصوبہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے جبکہ صوبے کے گرم ترین علاقوں کے آف گرڈ ہائی اسکولوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ایس این ای میں تکنیکی نوعیت کی آسامیاں تخلیق کی جائیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر بہتر عملدرآمد کے لیے پری کوالیفیکیشن کی جانب توجہ دی جائے۔ اجلاس کو محکمہ مائنز اینڈ منرل کی مجوزہ 08 ترقیاتی منصوبوں کے کانسیپٹ پیپرز تیاری کے حوالے سے بریفنگ کے دوران وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مائنز اونرز کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کو بھی آیندہ بجٹ میں شامل کیا جائے اور قیمتی منرل اور دھاتوں کی کانکنی پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کانکنوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ماڈل بورڈنگ اسکول کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے۔ اجلاس کو انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی مجوزہ 12 اسکیمات کے کانسیپٹ پیپرز منظوری کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔اجلاس کو لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ(لیڈا) سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ محکمہ انڈسٹریز کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈویژنل سطح پر ٹیلرنگ اور کٹنگ کا ہنر سیکھانے کے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔ماربل سٹی فیز ٹو پر بہتر عملدرآمد کے لیے اس کو تین حصوں میں منقسم کے حوالے سے وزیر اعلی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کے لیے سرٹیفکیکش اور کورسز کروائے جائیں اور صوبے میں ہینڈی کرافٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ لوکل گورنمنٹ کی مجوزہ 06 اسکیموں کے کانسیپٹ پیپرز سے متعلق اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 10 نئے فائر بریگیڈ اسٹیشنز کی تعمیر کا منصوبہ بھی آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں تجویز کیا گیا ہے جبکہ بڑے ٹاؤنز میں انٹرنل سیوریج، ڈرینیج اور سڑکوں کے منصوبے تجویز کیے گئے۔وزیراعلی نے سیوریج اور ڈرینیج سے متعلق باقاعدہ ماسٹر پلاننگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فائر بریگیڈ اسٹیشنز کے قیام کے منصوبے میں کال سینٹر، ٹریننگ سمیت تمام دیگر ضروری جزیات کو بھی شامل کیا جائے ہنرمند افرادی قوت کے لیے سرٹیفکیکش اور کورسز کروائے جائیں