بلوچستان حکومت میں جاری اختلافات پرجلد بیٹھک متوقع

کوئٹہ :بلوچستان حکومت میں جاری اختلافات پربلوچستان عوامی پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کو متحرک کئے جانے کا امکان، سینئر ارکان کی جلد بیٹھک متوقع، ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی میں جاری اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں اس سلسلے میں پارٹی کے پانچ سنیئر ارکان پر مشتمل مشاورتی کمیٹی کو متحرک کئے جانے کا امکان ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے سینئر ارکان کو جلد ہی متحرک کر کے رابطوں کا سلسلہ شروع کیاجائیگا واضح رہے کہ مشاورتی کمیٹی میں بی اے پی کے بانی سعید احمد ہاشمی، چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی، صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی، رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی شامل ہیں تاہم اب تک باضابطہ طور پر کونسل کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا البتہ سینئر ارکان کے ایک دوسرے سے رابطے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے