آصف زرداری کی طرح مریم نواز بھی التوا کے راستے پرچل نکلی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پر طنز کیے ہیں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف زرداری کی طرح مریم نواز بھی التوا کے راستے پرچل نکلی ہیں، نوازشریف آصف زرداری سے کیسزکے التوا کا طریقہ سیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ایک ہی پالیسی ہےکہ مقدمات کو اتنا طول دیں کہ لوگوں کا انصاف سے اعتماد ہی اٹھ جائے ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کا تاثر اس لیے ہے کہ ان کے کیسوں کا فیصلہ نہیں ہورہا وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو 11 سال اور مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا سنائی، شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں ایک سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حدیبیہ پیپرملز کا کیس 2 ہفتوں میں متعلقہ فورم پر کھل جائے گا، شہبازشریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے