حکومت وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کریگی ،نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ :بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لئے بلاامتیاز اور ذاتی پسند اور ناپسند سے ہٹکر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کریگی کوئی صوبائی وزیر مستعفی نہیں ہورہا ہے جب بھی بجٹ قریب آتا ہے تو چند عناصر صوبے کی ترقی روکنے کیلئے مختلف منفی ہھتکنڈے استعمال کرکے صوبے کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ناکام بنایا ہے بی اے پی اور تحریک انصاف اتحادی جماعتیں ہے جام کمال خان حکومت کے خاتمے کے باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی زیارت، ہرنائی، سنجاوی کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حجای نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں حلقے میں وفاقی حکومت کے گزشتہ سال کے پی ایس ڈی پی میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے منظور شدہ منصوبوں پر جلد تعمیراتی کام شروع ہوگا قومی شاہراہوں کی تعمیر سے حلقے کے دونوں اضلاع میں زرعت، معدنیات اور کاروبار کو فروغ اور ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی ترقی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی نا اہلی کے باعث معیشت تباہ ہوگئی مگرموجودہ کی حکومت نے فلاح عامہ کے لیے بروقت ٹھوس اقدامات شروع کر رکھے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا عوام کی بے لوث خدمت ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آئینگے لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ بھی خلوص دل سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے موجودہ حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے