حکومت صرف عمارتیں نہیں بلکہ تصورات کے ساتھ کام کر رہی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اس سال بلوچستان میں نئے کالجوں کو بہت مختلف زیادہ سو سمجھ کر اور معیار کے ساتھ بنا نے کا منصوبہ ہے، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ الحمد اللہ 2019-20کے بجٹ کے پہلے مرحلے اور اب دوسرے مرحلے میں ہائیر ایجوکیشن کالجز تمام ترسہولیات کیساتھ مکمل ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ کالجز میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی حکومت صرف عمارتیں نہیں بلکہ تصورات کے ساتھ کام کر رہی ہے جن سے صوبے میں تعلیمی نظام میں بہتر ی آئیگی