حکومت اپنی ابتر کارکردگی چھپانے کے لئے اعداد وشمار کا ہیر پھیر کر رہی ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، ووٹ کی عزت اور عوام کی خدمت کے اصولوں پر کام کیا ہے موجودہ حکومت نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا لیکن پارٹی قیادت عدالتوں سے سرخرو ہوئی ہے، حکومت اپنی ابتر کارکردگی چھپانے کے لئے اعداد وشمار کا ہیر پھیر کر رہی ہے،یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ جمہوریت کا علم بلند رکھا ہے پارٹی نے اپنے دور اقتدارمیں عوام کی خدمت کی اور میگا منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے عوام کا معیارزندگی بہتر ہوا مگر موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی ابتر کارکردگی چھپانے کے لئے غلط اعداد وشمار بتائے اورترقی ظاہر کی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے مسلم لیگ(ن) کے دور میں جی ڈی پی 5فیصد سے بڑھ گیا تھا جو کہ اب منفی میں حکومت نے فی کس آمدن میں جھوٹ اور پرانے اعداد وشمار ظاہر کئے آج ملک میں ڈیم، سڑکیں،تعلیمی ادارے بننے کی بجائے اعداد و شمارکا ہیر پھیر جاری ہے لیکن عوام اب مزید حکومتی فریب میں نہیں آئیں گے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے پارٹی کارکن اور عوام نے دیکھ لیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ جماعت ہے جس کی قیادت ملک کے لئے کچھ کرنے کی سکت رکھتی ہے اور بد ترین انتقامی کاروائی کے بعد پارٹی قیادت سرخرو ہوئی ہے جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی ملک کا مستقبل ہے اور پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی بلوچستان سمیت ملک بھر کے کارکن اور عوام پارٹی قیادت کے پیچھے کھڑی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے