بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ

کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کےپھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد رہی،دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کےپھیلاؤ کی شرح 5.26 فیصد تھی۔تین روز قبل بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.02 فیصد تھی، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے1,498ٹیسٹ کئےگئے،55 مثبت آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا کے 1183 ٹیسٹ کئے،36 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 3 فیصد رہی۔کیچ سے کورونا کے8 اور خضدار سے3 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، کیچ میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 22فیصداور خضدار میں 33فیصد رہی، چاغی سے کورونا کے4،سوراب،قلعہ عبداللہ،پنجگور،قلات سےکوروناکا1،1 کیس رپورٹ ہوا۔بلوچستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 940 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے