صوبے کے پرامن ماحول خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی،بشریٰ رند

کوئٹہ:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے قمبرانی روڈ پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ایسی کارروائیوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہونگے۔امن وامان کی بحالی کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لاکر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے کے پرامن ماحول خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے۔جوکہ امن دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہے ہیں اور ایسے کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن صوبائی حکومت،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام کے تعاون سے ان عناصر کو شکست فاش ہوگی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے