حکومت بلوچستان کا انٹر میڈیٹ امتحانات سے قبل امتحانی عملے کی انسداد کورونا وائرس ویکسینیشن کروانے کا فیصلہ
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا انٹر میڈیٹ امتحانات سے قبل امتحانی عملے کی انسداد کورونا وائرس ویکسینیشن کروانے کا فیصلہ، بلوچستان ثانوی تعلیم بورڈ کے چیئر مین یوسف بلوچ کے مطابق حکومت نے انٹر میڈیٹ کے امتخانات سے قبل تمام امتحانی عملے کو انسداد کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیاگیا ہے تاکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے قبل عملے کو ویکسین لگوائے جا سکے جبکہ محکمہ صحت کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی کو بھی امتحانی مرکز میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی