بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمداری ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی کو بھی صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر اعلی نے بم دھماکہ میں ہونے والے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔