بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر چار بجے طلب
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کل سہ پہر چار بجے ہوگا اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے ساتھ ہی پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے اسپنی روڈ پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اعلان کردہ کارڈیک ہسپتال منصوبے پر کام کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے اجلاس میں پاک عمان ہسپتال پسنی کا مسودہ قانون 2021اور دی بلوچستان پبلک فنانس مینجمنٹ کا ترمیمی مسودہ قانون 2021پیش کئے جائیں گے