خانہ کعبہ میں امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام
خانہ کعبہ میں جمعے کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق آج مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران احرام باندھے مسلح شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگادی۔
مسلح شخص کو منبر کے قریب موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
آج مسجد الحرام میں جس وقت حملے کی کوشش کی گئی اُس وقت شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے۔
حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احرام باندھا شخص مسلح تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔