صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی چمن میں ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے چمن میں ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنا دیا،اور آئندہ بھی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وجہ کسی بھی قسم کی خونریزی اور اندھا دھند قتل وغارت گری کی اجازت نہیں دیتا وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی کی انہوں نے شہدا کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔