ہزار گنجی نیشنل پارک میں دریافت ہونے والے پرشئین لیپرڈ کے جوڑے کو جلد پکڑ کر ہزار گنجی پارک منتقل کیا جائے گا، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ہزار گنجی نیشنل پارک میں دریافت ہونے والے پرشئین لیپرڈ کے جوڑے کو جلد پکڑ کر ہزار گنجی پارک منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی نایاب جنگلی حیات کی حفاظت کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں نایاب جنگلی حیات کے غیرقانونی شکارکو روکنے کیلئے بھی موثر اقدامات کیئے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ حکومت ہزار گنجی تفریحی پارک جیسے مقامات کو جنگلی حیات کی افزائش و حفاظت کیلئے استعمال میں لا رہی ہے گزشتہ ادوار میں جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش پر توجہ نہیں دی گئی جنگلی حیات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور قدرت کی اس تخلیق کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے