پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے: حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے پارٹی کو صوبے میں فعال اور متحر ک بنا نے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیں گے،ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے عمران خان نے ملک کوبدحال کر دیا ہے عمران خان کا اقتداراپنی مدت پوری کرگیا توملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔ جتک ہاؤس کوئٹہ میں پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پارٹی کی کارکردگی اور صوبے میں فعالیت پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا اور پارٹی کو مزید فعال اور متحرک کرنے کی حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک اور سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کراب تک ملک میں مجموعی طورپراتنی تباہی نہ ہوئی کہ جتنی تباہی ایک اکیلے عمران خان پھیلاچکے ہیں، بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے صوبے میں ترقی کی بجائے تباہی ہورہی ہے حکمران آپس میں اقتدار کی کرسی بچانے کے لئے سرگرم ہیں جبکہ عوام کو بد ترین حالات میں چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری لوٹ مارکے بعد ملک کوتباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے پی ٹی آئی نے عوام سے اس قدر جھوٹ بولے کے اب انکی بات کو کوئی سنجیدہ لینے تک کو تیار نہیں اگرعمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے دکھوں کا مدوا کیا ہے بلوچستان میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا گیا جس سے ہزاروں لوگ بر سر روزگار آئے موجودہ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی،روزگار، امن چین سب کچھ چھین لیا ہے حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے عمران خان کے دورِ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومتیں دہائیوں تک ان زخموں کا ہرجانہ بھرتی رہیں گی عوام کی آخری امید پیپلز پارٹی ہے جو عوام کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے