صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس وقت ہنگامی صورتحال نہیں ہے:لیاقت شاہوانی

کوئٹہ :ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور عید کے بعد کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم اس وقت ہنگامی صورتحال نہیں ہے اور این سی او سی کے فیصلے کے تحت 24مئی سے لاک ڈاون میں مزید نرمی لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 24مئی سے آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دی گئی ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد رہے گی، پانچ فیصد سیکم کوروناکیسز رپورٹ ہونیوالے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے 24 مئی سے سیاحتی مقامات کو بھی کھولا جارہاہے، سیاح ایس او پیز کے تحت سیاحتی مقامات پر جاسکیں گے،صوبائی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد پالیسی کے تحت چل رہے ہیں، ٹرانسپورٹ ہفتہ اوراتوار دو دن بند رہے گی،انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،گذشتہ روز صوبے میں کورونا کے کیسز کی شرح 10.7فیصد رہی،،انہوں نے کہاکہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں اپنے کورونا کا ٹیسٹ کروائیں اور ویکسین ضرور لگوائیں، بلوچستان میں اب تک کورونا کی 71433 ویکسین لگائی جاچکی ہے، ایک سوال کے جواب میں لیاقت شاہوانی نے کہاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، قوانین میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، یہ خوش قسمتی ہے کہ کوہ چلتن میں نایاب نسل کے تیندوے پائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے