ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے معروف گلوکار اختر چنال کی سول ہسپتال میں جاکر عیادت کی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی ہدایت پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے معروف گلوکار اختر چنال کی سول ہسپتال میں جاکر عیادت کی میر اسد اللہ بلوچ نے ٹیلی فون پر انکی حال پرسی بھی کی ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ میر اسد اللہ بلوچ کی ہدایت پرمعروف گلو کار اختر چنال کے علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اختر چنال صاحب کا کوئٹہ یا ملک کے کسی بھی شہر میں مکمل علاج و معالجہ کیا جائے گا بلوچ قوم کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اختر چنال کی گرانقدرخدمات ہیں انہوں نے دنیا بھر میں بلوچ ثقافت کو اجاگر کیا اس وقت یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ان کامکمل علاج معالجہ کیا جائے وہ بلوچ قوم کااثاثہ ہیں اس موقع پر دانشورو ادیب افضل مراد،نور خان محمد حسنی،وحید ذہیر،قیوم بیدار،بی این پی (عوامی) کے سی سی کے ممبر حاجی علی اکبر جتک،ڈیرہ مراد کے ڈپٹی آرگنائزر سیدگل شاہ،محمد زاکر ودیگر بھی موجود تھے۔