جہانگیر ترین ہم خیال گروپ، اراکین نے حلف بھی اٹھالیا

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنی رہائش گاہ پر ہم خیال اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

جہانگیرترین کی ماڈل ٹاؤن لاہور کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہم خیال گروپ کے اعزاز میں عشائیے میں 31 ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر گروپ کا باقاعدہ نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ‘ رکھتے ہوئے اراکین سے حلف بھی لیا گیا۔
عشائیے کے دوران راجا ریاض کو قومی اسمبلی اورسعید اکبر نوانی کوپنجاب اسمبلی میں گروپ کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔

عشائیے میں کسی نئے رکن سمیت پچھلی ملاقاتوں میں شریک متعدد ارکان بھی نہیں آئے جن کے نام بھی ظاہر نہیں کیےجاسکے، اس سلسلے میں کہا گیا ہےکہ ان میں سے متعددذاتی مصروفیات کے سبب نہیں آسکے۔

ہم خیال گروپ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں جمعےکے روز پاور شوکا فیصلہ بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے