وزیر اعلی جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں، وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی

کوئٹہ وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے کہا کہ میں نے وزرات سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا وزیر اعلی جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز میرے حوالے سے یہ بات کہی گئی کہ میں ناراض وزرا میں شامل ہوں اور عنقریب وزارت سے استعفی دینا چاہتا ہوں،میر ظہور بلیدی نے کہا کہ میں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں چھ لوگ کابینہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے