ہر ایک کو کرپٹ کہنے والے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت کرپشن کا شکار ہیں، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے وزیراعظم سمیت راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمانداری کی دعویدار تبدیلی سرکار کے آئے روز نئے کرپشن اسکینڈل منظر عام پر آرہے ہیں ہر ایک کو کرپٹ کہنے والے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت کرپشن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب،غلام سرور، شہزاد اکبر فوری طور پر عہدوں سے مستعفی ہوں،بدعنوانی خاتمے کے دعویدار عمران خان”بڑھتی بدعنوانی“کے سہولت کار نکلے، قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے حساب لینے کے وقت،کسی کو نہیں چھوڑوں گا“ اعلان کرنے والا حکمران کہاں سو گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر میگا اسکینڈلز کی زد میں آ چکی ہے، رنگ روڈ اسکینڈل موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور چارج شیٹ کا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری کے مستعفی ہونے سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات درست ثابت ہوئے،صرف وزراء کو قربانی کا بکرا بنانا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،وزیراعظم پارلیمنٹ کے لئے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت بساکھیوں پر کھڑی ہے جو جلد اپنے ہی بوجھ سے گرنے والی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے