ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال
این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کوبٹھایاجاسکےگا جبکہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
بازار رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔