سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا خطرہ کم ہو گیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہے گی، شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ادھر طوفان کے باعث کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو گیا ہے، ٹھٹھہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے
سمندری طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 1210 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔
سندھ کی ساحلی پٹی پر 18 سے 20 مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے