مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد: ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔

ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا، جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے آج شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے