عبداللہ طار ق جاوید مینگل نے عیدالفطر کے موقع پر قلعہ عبداللہ میں لگانے والے عید میلے پرپابندی عائد کردی
کوئٹہ :ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طار ق جاوید مینگل نے عیدالفطر کے موقع پر قلعہ عبداللہ میں لگانے والے عید میلے پرپابندی عائد کردی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ نے کورونا وائرس کی وباء اورامن وامان کے پیش نظرعیدالفطر کے موقع پرقلعہ عبداللہ میں منعقد ہونے والے عید ملے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے عوام عیدالفطر کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔