سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے، فواد چودھری
سلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے۔ پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے،
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ جنہوں نے عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔
