سیاست میں ذہنی معذوروں کی انٹری نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں ،عظمی بخاری

لاہور : مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس امجد سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہیں،فانٹین ہاؤس کی انتظامیہ سے درخواست ہے وہ فردوس عاشق کو بھی داخل کرلیں،سیاست میں ذہنی معذوروں کی انٹری نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق کل رنگ روڈ راولپنڈی کے کاغذات لہرا رہی تھیں۔فردوس باجی رنگ روڈ راولپنڈی کے سب سے بڑے بینیفشری عمران نیازی کے چہتے زلفی بخاری اور غلام سرور ہیں۔چند چھوٹے سرکاری ملازمین کیخلاف انکوائری کرکے سمجھ رہے ہیں ہم نے بہت بڑا معرکہ سر کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کیخلاف انکوائری اور ایف آئی آر کے بعد حکومت کی اپنی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی تھی،اگر نیب نے چوہدری غلام سرور اور زلفی بخاری کیخلاف تحقیقات شروع کی تو حکومت اپنے وزن سے خود ہی گرجائے گی۔جہانگیرترین کے پاور شو کے بعد عمران خان ان کو این آر او دینے پر مجبور ہوئے۔فردوس باجی وزیر تجارت عمران خان،عامر کیانی،ندیم بابر،عمر ایوب اور عثمان بزدار کیخلاف نیب کو کیسز کب بھیج رہے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے