کون کہاں عید منائے گا
کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی و قبائلی شخصیات ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران سماجی فاصلوں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کی نماز ادا کرنے علاوہ عید ملن سے گریز کریں گے، عوام عید پر بڑے اجتماعات سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں تاکہ وہ اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنا سکیں سوشل میڈیااور موبائل فون کے ذریعے عید کی مبارکباد دیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی عیدالفطر کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ اور کراچی،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدو س بزنجو کراچی، بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی، سینیٹر منظور خان کاکڑ کوئٹہ، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر دکی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل دبئی، رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسیع قلعہ سیف اللہ،رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی دریجی، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند شوران، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کوئٹہ، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی کراچی،صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ صحبت پور، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کوئٹہ اور کلی پیرعلی زئی قلعہ عبداللہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ عمر جمالی روجھان جمالی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کوٹ لانگو خالق آباد، صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی دالبندین، ڈپٹی سپیکر بلوچستان سردار بابر خان موسی خیل ضلع موسی خیل، چیف آف جھالا وان سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کراچی، سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کراچی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی عنایت اللہ کاریز گلستان، سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی اسلام آباد، رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی اوستہ محمد، وزیراعلیٰ کے مشیران ملک نعیم بازئی، عبدالخالق ہزارہ کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی چمن، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کراچی، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ،ارکان صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ، نصر اللہ زیرے، مبین خلجی، قادر علی نائل،اختر حسین لانگو، نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، پیپلز پارٹی کے صوبائی صد ر حاجی علی مدد جتک، مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ، شیخ جعفر خان مندوخیل، سابق وزیر خزانہ میر عاصم کر د گیلو کوئٹہ، سردار فتح محمد حسنی، میر عمر محمد حسنی، سید حسنین ہاشمی، سابق سینیٹر،روزی خان کاکڑ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، میر اسماعیل لہڑی،میر کبیر احمد محمد شہی کوئٹہ،، میر سردار خان رند کراچی، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین کلی ملیزئی پشین، رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی خانوزئی، رکن صوبائی اسمبلی سید عزیزاللہ آغا حرمزئی پشین، چیف آف پشتون نواب ایازخان جوگیزئی قلعہ سیف اللہ، پاکستان بار کونسل کے ممبر منیراحمد کاکڑ کوئٹہ، پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ مسلم باغ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی قلعہ سیف اللہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری صوبائی اطلاعات سربلند خان جوگیزئی کلی زنگی وال لورالائی، سابق نگران وزراء یحی خان ناصر اور ملک عنایت کاسی کچلاک و کوئٹہ، سردار زادہ نعمان خان ناصر دکی،سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میراں جان کاکڑ پشین میں عیدالفطر سادگی سے منائیں گے،سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اس سال وہ عید الفطر سادگی سے منائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارکباد لینگے۔