کوئٹہ لیاقت بازارمیں ڈکیتی کی واردات چور تین لاکھ روپے نقدی اور پسٹل لوٹ کر فرار

کوئٹہ: کوئٹہ کے بارونق کاروباری مرکز لیاقت بازار میں دکان میں ڈکیتی کی واردات چور تین لاکھ روپے نقدی اور پسٹل لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق منگل کو غلام حسین نے پولیس تھانہ سٹی میں لیاقت بازار عین الدین اسٹریٹ میں واقعہ اپنی دکان حنا سینٹر اور پاپولر بٹن اینڈ فینسی لیس اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی درخواست دی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم افراد منگل کو افطار کے وقت اسکی دکان کے شٹر اور تالے توڑ کر دکان میں گھسے اور وہاں موجود تین لاکھ روپے نقدی، ایک پسٹل بمعہ لائسنس چور ی کر کے فرار ہوگئے،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد جائے کا دور ہ کر کے تحقیقات شروع کردیں مزید کاروائی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے