فلسطینی بچوں پر مظالم کےخلاف عالمی رہنما فوری طورپراقدامات کریں، ملالہ
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف عالمی برادری سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی حملے پر عالمی ادارے یونیسیف کی رپورٹ پر ملالہ یوسف زئی نے بیان دیا ٹوئٹر پر جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں خصوصی طورپربچوں کےخلاف تشدد ناقابل برداشت ہے، طویل تنازع نے بہت سے بچوں کی زندگیاں اور ان کے مستقبل چھین لیے ہیں ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی بچوں پر مظالم کےخلاف عالمی رہنما فوری طورپراقدامات کریں، بچوں ،شہریوں کو تحفظ دیے بغیر بغیر امن ممکن نہیں ہے۔