غزہ اسرائیل کے حماس کے ٹھکانوں پر حملے، جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

یروشلم: غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیل کے حملے میں حماس کے کمانڈر سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی اور کئی برسوں سے جاری لڑائی میں یہ حملے ہلاکت خیز دنوں میں سے ایک ثابت ہوا اسرائیل کی جانب سے منگل کی صبح بھی بمباری کی گئی جس میں خان یونس، البوریج کیمپ اور الزیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 106 افراد زخمی ہوئے ان میں سے زیادہ تر بچے آپس میں رشتہ دار ہیں مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد حماس نے اسرائیل میں درجنوں راکٹس فائر کیے تھے جس میں ایک بیرج بھی شامل تھا جس نے یروشلم سے کہیں دور فضائی حملوں کے سائرن بند کردیے تھے شمالی غزہ میں نامعلوم مقام پر ہوئے ایک دھماکے میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں شدت کے بعد تنازع بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ یروشلم میں ہونے والے حملے نے کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے ایک تقریر میں اسرائیلی وزیراعظم نے حالیہ راکٹ حملوں پر حماس پر ‘سرخ لکیر’ عبور کرنے کا الزام عائد کیا اور اس پر بھرپور ردِعمل دینے کا اعلان کیا اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ‘جس نے بھی حملے کیے ہیں اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی اور خبردار کیا کہ لڑائی کچھ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ دشمن کے سمجھنے کے لیے ایک پیغام ہے اور خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مقدس مسجد الاقصیٰ پر دوبارہ چڑھائی کی یا مشرقی یروشلم کے اطراف سے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کیا تو مزید حملے کیے جاسکتے ہیں یروشلم میں جمعہ سے جاری پرتشدد کارروائیاں سال 2017 کے بعد بدترین ہیں جس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے مشرقی یروشلم میں شیخ جراح کے علاقے سے متعدد فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کی طویل عرصے سے جاری کوششوں نے مزید کشیدگی پیدا کی اس کیس میں فلسطینیوں کی جانب سے دائر اپیل پر پیر کو سماعت ہونی تھی جسے وزارت انصاف نے کشیدگی کے سبب مؤخر کردیا بین الاقوامی مذمت کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی پولیس کی ‘جدوجہد’ کی حمایت کی اور ثابت قدمی کو سراہا فلسطینی ہلالِ احمر نے پیر کے روز ہونے والے حملوں میں 305 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی جس میں سے 200 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے اپنے 9 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے