جام کمال کا بی اے پی میں انٹراپارٹی انتخابات کا اعلان

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے نئے صدر کے لئے جلد انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گی۔ جام کمال مئی 2018میں اپنے قیام کے بعد سے گذشتہ تین سالوں سے حکمران جماعت کی قیادت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے جلد انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا تاہم انہوں نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لئے کسی مخصوص تاریخ اور وقت کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، "نیا صدر پارٹی میں مزید قد، اہمیت اور چمک لائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے بی اے پی کے صدر سے آئینی تقاضوں کے مطابق آئینی طور پر تین سال مکمل ہونے کے بعد انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر بھی دراڑیں نمودار ہوگئیں یہ اختلافات اس وقت نمودار ہوئی جب لوکل باڈیز کے پورٹ فولیو بی اے پی کے قانون ساز سردار صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا گیا جس کے بعد سردار صالح بھوتانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی سے آئندہ کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے متعدد میٹنگز کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے