کوئٹہ اور ضلع تربت میں دہشتگردی کے دو مختلف وا قعات میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی

کوئٹہ : بلو چستان کے دار الحکومت کوئٹہ اور ضلع تربت میں دہشتگردی کے دو مختلف وا قعات میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علا قے مار گٹ میں سیکو رٹی کے فرائض سر انجام دینے والے ایف سی اہلکاروں پر دہشتگروں نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبا دلے میں تین ایف سی اہلکار لائنس نائیک سید حسین شاہ، سپائی فیصل محمود، سپا ئی نعمان الرحمن شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا آئی ایس پی آر کے مطابق تر بت کے علا قے شیر بند ی میں پاک ایران سر حد پر گشت پر معمور سیکورٹی اہلکار وں پر دہشتگروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے