وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 24 مئی سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا
کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 24 مئی سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا 29مئی تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 61لاپتہ افراد کے کیسزسنے جائیں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قائم لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس (ر) فضل الرحمن کریں گے کوئٹہ کے سکندر جمالی ہال میں کمیشن کی سماعت24مئی سے شروع ہوکر 29 مئی تک جاری رہے گی اس دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 61لاپتہ افراد کے کیسزسنے جائیں گے جن میں سے 26 کا تعلق کوئٹہ سے ہے کمیشن نے آخری مرتبہ رواں سال دو مارچ سے سات اپریل کے دوران نوروز تک 64 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی تھی اس دوران آٹھ لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ چار لاپتہ افراد کے کیسز خارج کردئیے گئے تھے۔